ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ایس این اگروال نے ریلوے بورڈ کے نئے اسٹاف ممبر کا عہدہ سنبھالا 

ایس این اگروال نے ریلوے بورڈ کے نئے اسٹاف ممبر کا عہدہ سنبھالا 

Tue, 24 Jul 2018 01:25:58    S.O. News Service

نئی دہلی:23/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوب مشرقی ریلوے ، کولکاتہ کے جنرل منیجر جناب ایس این اگروال نے 20 جولائی ، 2018 کو بھارتیہ ریل کے ریلوے بورڈ کے اسٹاف ممبر اور ایکس آفیشیو سیکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے ۔جناب ایس این اگروال جو کہ سول انجینئر ہیں ، انڈین ریلوے سروس آف انجینئرس ( آئی آر ایس ای ) ) کے 1980 کے بیچ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ انہیں ویسٹرن ریلوے ، مرکزی ریلوے ، سدرن ریلوے ، نارتھ سنٹرل ریلوے ، ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے آر ڈی ایس او سمیت ڈویژنل ریلوے منیجر ، ناگپور اور پرنسپل انجینئر ویسٹرن ریلوے ، ممبئی جیسی کلیدی پوسٹوں پر کام کرنے کا گرانقدر اور وسیع تجربہ حاصل ہے ۔جناب اگروال نے بھارت کے علاوہ امریکہ ، آسٹریلیا اور فرانس میں متعدد پیشہ ورانہ تربییتں حاصل کی ہیں ۔انہوں نے متعدد بین الاقوامی سیمیناروں میں ٹیکنیکل پیپر پیش کئے ہیں ۔ جناب اگروال کھیلوں اور سماجی ۔ ثقافتی سرگرمیوں میں بھی گہری دل چسپی رکھتے ہیں۔


Share: